Featuredاسلام آباد

پاکستان کثیر الجہتی اقدامات اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی مسلسل حمایت کرتا رہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کثیرالجہتی اقدامات اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی مسلسل حمایت کرتا رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کا نواسی واں دن منا رہا ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں ہمیشہ فوجی اور پولیس دستے فراہم کرتا رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترقی اور انسانی حقوق کا وژن آج کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی وجہ سے خطرے میں ہے، جس کی سب سے نمایاں مثالیں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اقدار کا احیاء کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر بین الاقوامی قانون، پرامن بقائے باہمی، اور عالمی امن کے قیام کے لیے ہمارا اجتماعی عزم ہے۔ پاکستان کثیرالجہتی اقدامات اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی مسلسل حمایت کرتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close