Featuredدنیا

ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجی واصل جہنم کیے ، حزب اللہ کا دعویٰ

اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی

حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو واصل جہنم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 50 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close