Featuredپنجاب

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی بیلجیئم کے سفیر سے ملاقات

لاہور:  پاک بیلجیئم تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر آئیڈس بالڈ وان ڈر گراچٹ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران آئیڈس بالڈ وان ڈر گراچٹ نے حکومتِ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں اور معاشی ویژن کو سراہا۔

بیلجیئم کے سفیر نے کہا کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاک بیلجیئم تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ تعلیم، آئی ٹی اور زراعت میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close