Featuredتجارتسندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

کراچی:جمعہ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی  659 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی

بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 659 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 89000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا اور 89596پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے 1200 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس مزید بڑھ کر 90146 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1751 پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 88000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرچکا تھا۔ رواں ہفتے کے آغاز ہی سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا جو آج جمعہ کے روز تک برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close