Featuredسندھ

آئین سے نگران حکومت کا آپشن نکال دینا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئین سے نگران حکومتوں کے آپشن کو باہر نکال دینے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگران حکومت کا کوئی فائدہ نہیں،ٓئین سے نگران حکومت کا آپشن نکال دینا چاہیے۔ نگران حکومت کے دور میں مسائل پیدا ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ نہیں جانتا۔ ماضی میں ایک خط نہ لکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزرائے اعظم کو گھر بھیجا گیا۔ پیپلز پارٹی ایسی چیز کی حمایت نہیں کرے گی جس سے کسی کے حقوق تلفی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ارسا کے غلط فیصلے کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے، میں نے ڈپٹی وزیراعظم اور دیگر کو فیصلہ واپس لینے کےلیے خط لکھا، یہ معاملہ سی او ڈی میں بھی موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close