Featuredاسلام آباد

عمران خان عدالت میں پیش، بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث حاضری سے استثنٰی مل گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں لایا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی بانی پی ٹی اائی کو سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں لایا گیا۔ بشریٰ بی بی اور اُن کے وکیل عثمان ریاض گل پیش نہ ہوئے۔ بشری بی بی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

وکلا صفائی نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ کہا بشریٰ بی بی خود آئیں نہ ہی اُن کے وکیل دستیاب ہیں۔ جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کے تفتیشی افسر پر جرح بھی نہ ہوسکی۔ عدالت نے سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close