Featuredاسلام آباد

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجہ نے نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ک دی۔ توہین عدالت کی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا جائے اور کمیشن ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close