Featuredخیبر پختونخواہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور دیگر علاقوں میں صبح کا آغاز گرج چمک کے ساتھ بارش سے ہوا۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سیاحتی مقامات بٹہ کنڈی بیسر جھیل لولوسر اور بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری ہوئی۔ جس کے باعث ناران بابو سر ٹاپ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مختلف مقامات لوگوں کی سہولت کے لیے عملے کو مشینری کو تعینات کردیا ہے۔

آزاد کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم، وادی لیپہ میں بادل برس پڑے۔ وادی نیلم کے کچھ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جارہ رہے گا۔

دیامر پولیس اور ٹورسٹ پولیس نے آج صبح بابوسر ٹاپ پر ہونے والی برف باری کیوجہ سے چیلاس سے ناران جانے والی ٹریفک کو روک دیا اور پنڈی اسلام آباد کیلئے شاہراہ قراقرم کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بابوسر سمیت دیگر بلند مقامات پر آج شام تک مذید برف باری کا امکان ہے ۔ بابوسر میں ہونے والی برف باری سے وہاں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پھنس گئی تھی، جن کو پولیس سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور عام ٹریفک کو بابوسر ٹاپ کیطرف جانے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close