Featuredاسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے پی ٹی آئی کے 532 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چھیاسی ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے 86 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ملزمان میں دو ایم پی ایز، 34 پولیس اہلکاروں اور 42 ریسکیو اہلکاروں سمیت 86 افراد شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج میں گرفتار 3 خواتین کی ضمانت منظورکی ۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close