Featuredاسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے 7 نام تجویز کردیئے

پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کے لئے بانی پی ٹی آئی کو 7 نام تجویز کردیئے۔ عمران خان کو بھجوائے گئے چار ایم این ایز اور تین سینیٹرز کے ناموں میں کوئی وکیل شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کو 4 ایم این ایز اور 3 سینیٹر کے نام بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے عمر ایوب ،اسد قیصر، علی محمد خان ،عامر ڈوگر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ سینیٹ سے شبلی فراز ،محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اپوزیشن کا ایک ایک رکن شامل ہوگا، بانی پی ٹی آئی 2 ناموں کی منظوری دیں گے، وہی نام اسپیکر کو بھیجے جائیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کی جبکہ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close