Featuredاسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات ہوئی۔ دوونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے قطر میں موجود پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر بھی قطر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نےتعاون کو فروغ دینےکیلئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔