مستونگ: مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 اسکول کے بچے، 1 پولیس اہلکار اور 1 راہ گیر شامل شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں، ریموٹ کنٹرول دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے 1 پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی ہے۔
بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا۔