Featuredپنجاب

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ افسوسناک اورشرمناک ہے

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں ، حافظ نعیم

لاہور: شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں ، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے اضافہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے اورعوام کو ریلیف دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سرکار عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیارنہیں۔ پھرملک آگے کیسے بڑھے گا۔

حافظ نعیم الرحمن کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے الٹا اضافہ کردیا گیا۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔

حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے اورعوام کو ریلیف دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close