Featuredانٹرٹینمنٹدنیا

جینیفر لوپیز کا کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

 نیویارک: گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے امریکی صدارتی انتخاب میں نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان  کرتے ہوئے لاطینی کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔

جینیفر لوپیر نے گزشتہ روز لاس ویگاس میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا اور شرکاء سے بھی ڈیموکریٹک امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں ایک کامیڈین کی جانب سے لاطینی کمیونٹی کا مذاق اڑانے پر بھی شدید تنقید کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ایک کامیڈین کی جانب سے لوپیز کے آبائی وطن ’پورٹوریکو‘ کو ’کوڑے کا تیرتا ہوا جزیرہ‘ کہا تھا۔ جس کے بعد ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے حامیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور اسے نسل پرستی قرار دیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں لاطینی نژاد افراد میں ووٹنگ کے اہل افراد کی تعداد 2000 سے اب تک تین گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہے؛ جو 206,000 سے بڑھ کر 2023 میں 620,000 ہو گئی ہے۔ ان میں سے نصف سے زائد اہل ووٹرز پورٹوریکن ہیں۔

نیواڈا میں منعقدہ یہ ریلی کملا ہیرس کی جانب سے مختلف ریاستوں میں لاطینی اور سیاہ فام ووٹروں کو متحرک کرنے کیلئے توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس اپنی مہم میں اعلیٰ پروفائل شخصیات کو حمایت کےلیے استعمال کر رہی ہے، جس میں ایک نیا ہسپانوی زبان کا اشتہار بھی شامل ہے جو پورٹوریکو کی شان کو اجاگر کرتا ہے اور ٹرمپ کی ریلی میں کیے گئے توہین آمیز الفاظ کا جواب دیتا ہے۔

ہیرس نے ٹرمپ پر "نفرت اور تقسیم” پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی دوبارہ انتخابی فتح سرحد پر خاندانوں کی علیحدگی جیسی پالیسیوں کی بحالی کا سبب بن سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close