Featuredپنجاب

ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات انچاسویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی۔محسن نقوی نے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و سلامتی کے قیام میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی دیگر اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے، اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے شہداء قوم کے قیمتی سرمایہ ہیں، اور قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے نوجوان افسران کو تاکید کی کہ وہ دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنی پہچان بنائیں، کیونکہ جو افسران دل سے عوام کی خدمت کرتے ہیں، انہیں سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے دس بہادر جوانوں کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کر کے مثالی قربانی پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close