تہران: امریکا اور صیہونی حکومت جان لے کہ ایرانی قوم فوجی، سیاسی اور ملی لحاظ سے بہت مضبوط ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکا کو ‘دندان شکن’ جواب دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں طلبا سے ملاقات کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا اسرائیل کو جواب دینا محض انتقامی کارروائی نہیں ہے بلکہ منطقی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے مذہب، شریعت اور اخلاقی قوانین کے مطابق ہم جواب دیں گے، امریکا اور صیہونی حکومت جان لے کہ ایرانی قوم فوجی، سیاسی اور ملی لحاظ سے بہت مضبوط ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ہمارے حکام ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کو مضبوط سے مضبوط تر بنارہے ہیں۔
عالمی استکبار اور عالمی نظام پر حکمرانی کرنے والے مجرمانہ اقدامات کررہے ہیں، ایرانی قوم تکبر کے بتوں کو گراتے آئے ہیں اور اس بار بھی ہم تکبر میں مبتلا اسرائیلی رجیم کو خاک میں ملادیں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ نوجوان علوم جدید کو دینیہ سے رہنمائی حاصل کرکے ایران کیخلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اگرچہ سپریم لیڈر نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کب ہوگا لیکن انٹیلی جنس ذرائع کا خیال ہے کہ تہران ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات سے پہلے حملہ کرسکتا ہے اور وہ یہ اقدام عراقی سرزمین سے کرسکتا ہے۔