لاہور: ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اسموگ کی خطرناک صورتِ حال آج بھی برقرار ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 461 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
گرد آلود چادر نے اسمان کو دھندلا دھندلا کردیا گرد آلود ہواؤں سے سانس دل کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آنکھوں کی جلن گلے کی خراش اور نزلہ زکام بخار کی میں شہری مبتلا ہونے لگے ہیں۔
طبی ماہرین نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مطابق ماسک اور عینک کا استعمال کریں اور بے جا گھروں سے مت نکلیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر محکموں کا گرین سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں اپریشن ڈیوس روڈ کوائنز روڈ ایمپرس روڈ حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن خلاف ورزی پر کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے تجاوزات اور باربی کیو لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان ضبط کر لیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے گرد و غبار سے شہریوں کو بچانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ ایک دو روز تک بارش کے امکانات نہیں ہے۔