Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی اعظم سواتی کوحراست میں لے لیا ۔ گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ضمانت منظوری کے بعد اعظم سواتی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close