Featuredپنجاب

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر نوٹسز جاری

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور خفیہ مقدموں میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت 9 مئی اورتوشہ خانہ کیس میں جیل میں ہیں، خدشہ ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نامعلوم مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close