Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
سکول اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفیکشن جاری
سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک چھٹیاں کردیں،ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کی جانب سےجاری نوٹیفیکشن کےمطابق نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت،اے لیولز تک بند رہیں گے،تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پرمنتقل ہوں گے،فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب پر ہوگا۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال میں بھی اسکولز بند رہیں گے،جبکہ فیصل آباد،چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ملتان، لودھران، وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے،اسکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔