Featuredخیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پشاور: صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اہم ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ۔ علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close