Featuredاسلام آبادتجارت

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی گئی۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے مانگے ہیں جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز کی فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کی دستاویز کے مطابق بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے درخواست کی سماعت 20 نومبر کو ہو گی اور منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close