Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط کرلیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی ۔ ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر موبائل فون ضبط کر کےپارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان،پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیرانٹرویوزاورتاثرات ریکارڈ کرتے ہیں جس پراراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close