Featuredدنیا

حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ، 3 زخمی

 یروشلم : اسرائیلی فوج نے ایک فوجی کے مرنے اور 3 زخمی ہونے کی تصدیق کردی، اس طرح ہلاک فوجیوں کی تعداد 62 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللّٰہ کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

مرنے والے فوجی کی شناخت 20 سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف کے طور پر ہوئی، جو یروشلم کے 605ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری لڑائی میں یہ اسرائیلی فوج کا 62واں جانی نقصان ہے۔

گزشتہ روز حزب اللّٰہ نے 50 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے تھے، جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close