Featuredپنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی صورتِ حال تشویش ناک ہو گئی۔

پنجاب حکومت نے تشویش ناک صورتِ حال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر آج سے 10 دن کے لیے بند کر دیے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری ہو گی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایسی آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

صبح سویرے لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 860 رکارڈ کی گئی، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close