Featuredاسلام آبادتجارت

بجلی صارفین کیلئے ’ سہولت پیکیج‘ کا اعلان

بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو کے ساتھ ساتھ صنعتی اور کمرشل صارفین پر بھی ہوگا

اسلام آباد: وزارت توانائی نے سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق دسمبر 2024ء سے فروری 2025 تک ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔

پیکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی، گھریلو صارفین کو فی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی، صعنتوں کے لیے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپے فی یونٹ تک ہے، پییکج کے تحت اضافی استعمال پر نئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔

پیکج سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 5.72 سے 15.05 روپے تک کی بچت ہوگی، کمرشل صارفین کے لیے موجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے، پیکیج کے تحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی۔

کمرشل صارفین کو فی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپے تک کی بچت ہوگی، بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئےہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close