Featuredبلوچستان

مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، کارکنان کو اہم ہدایت کردی

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جے یو آئی کارکن اسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close