پنجاب کےدفتروں کے50 فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے،ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد نے تمام سیکریٹریز، سربراہان کوہدایت جاری کردیں۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامدکی جانب سےجاری مراسلے میں کہاگیا ہےکہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا، 50فیصد اسٹاف گھروں سےکام کرنےکا پابند ہوگا، مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی۔
مراسلے کےمطابق دفاتر آنےوالے افرادکار پول ان کرنے کےپابند ہوں گے،فیصلے کا اطلاق پنجاب کےتمام سرکاری، نیم سرکاری،خودمختار اداروں پر ہوگا،ٹرانسپورٹ سے خطرناک مادوں کا اخراج اسموگ بڑھا رہا ہے، سڑکوں پرٹریفک کم کرنے کے پیش نظرفیصلہ کیا گیا،50 فیصدعملےکو آن لائن کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کرنے کا حکم دیا ہے۔