Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان

پنجاب حکومت نےصوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کےپیش نظرپنجاب کے تمام اضلاع میں اسکولز بند کررہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا۔

وزیرتعلیم نےکہاتعلیمی نقصان کااحساس ہےمگرتعلیمی ادارےبندکرنےکااقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا، عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں، انسداد سموگ کیلئے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم ازکم وہ توکریں۔

مزید کہا حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کررہی،عوام تعاون کریں،آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظرمتبادل اسٹریٹیجی پرجلدلارہےہیں،تمام سرکاری اورنجی اسکولز17نومبرتک بند رکھے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close