Featuredخیبر پختونخواہ

فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں ، اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے : علی امین

عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی

پشاور:  آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے ، اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں، ویسے تو ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، اعلان ہوگیا ہے تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم و بربریت کرتے ہیں، ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close