Featuredپنجاب

اسموگ کے باعث لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن

لاہور : حکومت پنجاب نے اسموگ کی صورتحال کے باعث لاہور اور ملتان میں ہفتے میں دن لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ہفتے کے لیے لاہور اورملتان میں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن ہوگا۔ آنندہ بدھ کو لاک ڈاؤن پر نظرثانی کی جائیگی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہوراور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں۔ مری کے علاوہ تمام صوبے میں سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ڈی ٹاکس لاہور کے نام سے مہم شروع کی جارہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورننٹس بھی 4بجے کے بعد صرف ٹیک اوے سہولت فراہم کرسکیں گے۔ تمام بھٹے اورفرنس بیسیڈ انڈسٹری بھی ایک ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ اسموگ 6 ماہ یا ایک سال میں ختم نہیں ہوگی اس کے لیے 3،3 ماہ کے شارٹ ٹرم پلان لا رہے ہیں۔ اسموگ ایک قومی تباہی بن چکی ہے۔ صرف لاہور میں نہیں بلکہ ایبٹ آباد اور ملتان بھی ہیں۔

سینیر وزیرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف محکموں کو ٹارگٹ دئیے گئے ہیں۔ اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ہر طرف سے تجاویز آ رہی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔ اسموگ پر جو تجاویز آئیں وہ پہلے ہی وزیر اعلی پلان میں موجود ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close