Featuredاسلام آباد

آج اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے بری ہوا ہوں : شیخ رشید

دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے

اسلام آباد: ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں

ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواست منظور کرلی۔
آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کے الزام کے مقدمے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا گیا۔

کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج اللہ تعالیٰ کی مدد سے یاسر محمود کی عدالت سے بری ہوا ہوں، میں اپنے وکلاء اور لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا کیس لڑا، اب بس دہشت گردی کے 14 کیسز رہ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقع ہوا مگر دہشت گردی کے مقدمات بنا دیے گئے، اب دہشت گردی کی عدالت میں 14 کیسز کی سماعت ہوگی۔ موچھ، لسبیلہ اور مری میں کیس ہوا جو جگہ میں نے دیکھی ہی نہیں۔ مجھے خفیہ طور پر کہا گیا آپ کا سامان واپس ہوگا مگر نہیں ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ حالات قومی حکومت کی طرف چلے جائیں، جن لوگوں نے ان سے جتنا کام لینا تھا ہوگیا اب گولی اندر چوہا جالندھر۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پہلے ہی گندم کا ریٹ نہیں مل رہا یہ آئی ایم ایف کے شکنجے کی حکومت ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو لعنت ہو اس پر بھارت کشمیر میں کیا کر رہا ہے، منی پور میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے ڈوب مرنے کا مقام ہے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close