Featuredدنیا

 ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان کا میدان بھی مار لیا

ٹرمپ کی جماعت نے سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 300 سے زائد الیکٹورل ووٹس حاصل کرکے حکمراں جماعت کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دیدی اور ان کی جماعت نے اب سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان کا میدان بھی مار لیا۔

ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں (سینیٹ اور ایوان نمائندگان) میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے فوری نفاذ کا مینڈیٹ مل گیا۔

امریکی ریاستوں ایری زونا اور کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے باعث نتائج اب جاری کردیئے گئے جس سے ریپبلکن کے ایوان نمائندگان میں نمبرز پورے ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز نے امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں 435 میں سے 218 نشستیں حاصل کرلیں جو اکثریت حاصل کرنے کے لیے درکار نمبر ہے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت ڈیمو کریٹ ایوان نمائندگان کی 208 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 53 نشستیں جیت کر پہلے ہی ایوان بالا میں اکثریت حاصل کر چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close