Featuredخیبر پختونخواہ
عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے : بشری بی بی
24 نومبر سے قبل میری گرفتاری کا خدشہ ہے
پشاور: میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں
پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آج آئی ہوں۔
بشری بی بی نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی پیغام ورکرز تک پہنچانا مشکل ہے، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے 24 نومبر سے پہلے مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں نے پارٹی کی قیادت نہیں کرنی، پارٹی لیڈر عمران خان ہے۔