Featuredپنجاب

مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا

مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کاکامیاب تجربہ کر لیا گیا، جہلم،چکوال،تلہ گنگ اورگوجرخان میں’ کلاؤڈسیڈنگ’ کی گئی۔

کلاؤڈسیڈنگ کےنتیجےمیں جہلم اورگوجرخان میں بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نےمصنوعی بارش کی تصدیق کردی۔ماہرین کاکہنا ہےکہ 2 بجےکلاؤڈسیڈنگ سےجہلم اورگوجرخان میں چندگھنٹوں بعدبارش ہوئی،’کلاؤڈ سیڈنگ’کے اثرات سے لاہور میں بھی بارش ہونےکاقوی امکان ہے،

صنوعی بارش سےاسموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی، مصنوعی بارش کے منصوبے میں افواج پاکستان کی سائنسی تحقیق اورماہرین شامل رہے۔

آرمی ایوی ایشن،سپارکو،ماحولیاتی تحفظ کےادارے،پنجاب حکومت کابھی اشتراک رہا،وزیراعلی پنجاب کی متعلقہ اداروں، ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی، مریم نواز نے کہا آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سےپنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے،پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا الحمدللہ،آج بارش کی صورت میں اچھی خبرآئی ہے،گزشتہ برس یو اے ای کے تعاون سے مصنوعی بارش کا تجربہ کیاگیاتھا،اس بار100فیصدمقامی مہارت اورٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close