پاکستان کو 13 رنز سے شکست ، ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا کے نام
سڈنی: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔
قومی ٹیم آسٹریلیا کے دیے ہوئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عثمان خان 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 147 رنز کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا، تاہم ابتدا ہی سے ٹیم لڑکھڑا گئی اور آسٹریلوی بالرز کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکی۔
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی، جب بابراعظم صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا سکے اور اس طرح 17 رنز پر پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بھی میدان سے باہر چلے گئے۔
کپتان محمد رضوان 16 بنا کر آؤٹ ہوئے تو قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 44 رنز تھا۔ اس کے فوراً بعد نائب کپتان سلمان علی آغا بھی کپتان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں عثمان خان 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تو پاکستانی ٹیم 102 رنز پر پہنچ چکی تھی۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 106 رنز پر گری۔ آسٹریلوی فاسٹ بالر اسپنر جانسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد ازاں پاکستان کی ساتویں وکٹ 107 رنز پر گر گئی اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کھاتہ کھولے بولڈ ہو گئے۔ اس کے فوری بعد ہی قومی ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نسیم شاہ نویں نمبر پر میدان میں اترے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، اس وقت قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 127 رنز تھا۔