Featuredدنیا

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے

حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری

تل ابیب: حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے

لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جبکہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے ڈرونز میں سے ایک ڈرون اسرائیلی شہر نہاریا کی ایک عمارت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بالکونی کو معمولی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی شہر جلیلی پر 20 راکٹ داغے، جن میں سے کچھ کو ناکام بنادیا گیا۔

حزب اللہ کے حملوں کے باعث اسرائیلی شہر حیفہ سمیت دیگر مقامات پر خطرے کے سائرن گونجنے لگے اور ان مقامات پر موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور فوری طور پر مختلف جگہوں پر بنائے گئے زیرزمین بنکرز میں چھپ گئے۔

علاوہ ازیں عراق کی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے شہر ایلات پر ڈرونز داغنے کا دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن کیا تھا جس میں اب تک اسرائیل کے درجنوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close