بانی پی ٹی آئی کی 6،بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ ہوسکا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی چھ جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت کیس کا فیصلہ اج بھی نہ سنایا جا سکا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےکی وکیل صفائی خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جسے عدالت نےمنظورکرلیا۔وکیل صفائی خالد یوسف نے موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ آج فیصلہ سنایا جائے گا۔
جج افضل مجوکہ نےریمارکس دئیےکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرسماعت بھی ہے، ان کی حاضری رہتی ہے،وکیل صفائی نےموقف اپنایا کہ آن لائن حاضری میں جیل حکام بہانے بنا رہے ہیں آپ بشری بی بی کی ضمانت پر فیصلہ سنا دیں۔
عدالت کی جانب سےدس بجےتک بانی پی ٹی ائی کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کرنے کے حکم کے باوجود پیش ناکیا جا سکا پراسیکیوٹر اور تفتیشی افیسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے رسیدوں کی ویری فیکیشن کے لیے وقت مانگ لیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں سات دسمبر تک توسیع کر دی۔