ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے
ہوبارٹ: آخری ٹی 20 میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کا 118 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستانی بلے باز آسٹریلوی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.1 اوورز میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم 41 اور حسیب اللہ خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کا 118 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس نے 27 گیندوں پر پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 61 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس نے 27 اور جیک فراسر نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔