Featuredدنیا

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی راہ ہموار کردی

18 سینیٹرز نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی

امریکا ، اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کی اجازت دیدی

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مسترد کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنے کا بل 17 کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے مسترد ہوا۔

بموں کے لیے جی پی ایس گائیڈنس سسٹم کی فروخت روکنے کا بل پیش کیا گیا تھا۔
ٹینک کے گولے فروخت روکنے کا بل 18 کے مقابلے میں 79 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔

مارٹر گولوں کی فروخت روکنے کا بل 19 کے مقابلے میں 78 ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔

قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close