اسلام آباد

توشہ خانہ 2، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

جمعرات کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی جس کے دوران بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی پیش نہ ہوسکیں۔

عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

وکلاء صفائی کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

بعدازاں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close