Featuredاسلام آباد

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا

عمران خان اگر کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں تو رہا کردیں ، عدالت

اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی، روبکار اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کی۔

بانی پی ٹی آئی کے دس لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے دیے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو رہا کردیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بدھ کو توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close