Featuredخیبر پختونخواہ

سانحہ پارا چنار میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 44 ہوگئی

بیشتر جاں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا

 پاراچنار: گزشتہ روز کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی

پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

جاں بحق ہونیوالوں کو پارا چنار لایا گیا تو پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی، بیشتر شہدا کوآہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

بعدازاں شہریوں نے لواحقین کے ہمراہ مظاہرہ کیا اور شہید ہونیوالوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

سانحہ پارہ چنار کے خلاف اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں نماز جمعہ کےبعد احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور واقعات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close