تہران: حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سے اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران 26 اکتوبر کو اسرائیل کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شام اور لبنان کے دورے میں حزب اللّٰہ کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند دیکھے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حزب اللّٰہ کے ہتھیار تباہ کرنے کے دعوے قیاس آرائیاں ہیں۔ حزب اللّٰہ لبنان کی اہم حقیقت ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ حزب اللہ کے ہتھیار تباہ کر دیے گئے ہیں، اور اسے قیاس آرائی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کی سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔
علی لاریجانی کی یہ بیان بازی اس بات کا غماز ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف اپنے دفاعی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے اور اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔