پی ٹی آئی احتجاج کے باعث لاہورشہر کےداخلی وخارجی راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی،شہر کے تمام راستوں کو جزوی طورپرکھول دیاگیا۔
امامیہ کالونی فلائی اوورٹریفک کےلیےبندجبکہ پھاٹک کا راستہ کھول دیا گیا،راوی پل پرٹریفک ایک لین میں چلائی جارہی ہے،بتی چوک پربھی کینٹینرزموجود،ٹریفک ایک لین میں چلائی جارہی ہے،رنگ روڈ کو بھی گزشتہ روزہی ٹریفک کےلیےکھول دیاگیاتھا۔
اس کےعلاوہ لاہور سے اسلام آباد اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے تاحال ٹریفک کیلئےبند ہے،ہنگامی صورتحال پر راستوں کی دوبارہ بندش کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کاقافلہ سری نگرہائی وے پرزیروپوائنٹ کےقریب پہنچ گیا،قافلےمیں سب سے آگے آزادی کنیٹر موجود ہے،کارکنوں نے پولیس کی رکاروٹیں ہٹادیں،پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پرآنسوگیس کی شیلنگ جاری ہے۔