وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فتنہ اورانتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبہ بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیدیا۔
مریم نواز نے اشیاء خورد و نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار پسندوں کی وجہ سےرکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔
اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شرو ہوگئی ہے۔ ، آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
واضح رہے کہ ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔