کراچی: گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی
مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس کی 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار اور 98 ہزار کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں
گزشتہ روز بازار حصص میں ابتدائی تیزی کے بعد بڑی مندی دیکھی گئی تھی جس کے نتیجے میں انڈیکس 98 ہزار، 97 ہزار، 96 ہزار اور 95 ہزار کی 4 سطحیں کھو گیا تھا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 94574 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پی ایس ایکس میں 3618 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس کی 95ہزار، 96ہزار، 97ہزار اور 98 ہزار کی 4 سطحیں بحال ہو گئیں۔
بدھ کے روز کاروبار میں ہونے والی تیزی کے نتیجے می پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر 98192پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔