Featuredپنجاب

24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی قیادت، کارکنان کے خلاف 4 نئے مقدمات درج

اسلام آباد احتجاج پرپی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف راولپنڈی میں چار نئے مقدمات درج کرلیے گئے۔

چوبیس نومبر کے احتجاج پربانی پی ٹی آئی اورقیادت کےخلاف راولپنڈی اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعدادسولہ ہوگئی۔راولپنڈی کےتھانہ دھمیال،نیوٹاؤن اور واہ میں ایک ایک، صادق آباد میں دو،تھانہ ٹیکسلا میں پولیس اہلکارکےقتل سمیت تین مقدمات درج ہوئے،مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ،اقدام قتل اورکارِسرکارمیں مداخلت سمیت دیگردفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمات کےمتن کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی سازش اور ایما پرغیرقانونی مجمع اکٹھا ہوا،جنہوں نےکار سرکارمیں مداخلت کی،شاہراہ عام کو بند کر کےشہری زندگی کو مفلوج کیا۔ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔ڈنڈوں سےمسلح ہو کر پولیس پر پتھراؤ کیا،متعدد ملزمان کو موقع سےگرفتار کیا اور ان کے قبضے سےسرکاری وائرلیس، آنسو گیس شیل،ڈنڈے، گولیاں اور غلیلیں برآمد کیں،ملزمان کے زیراستعمال تین گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

اسلام آباد کےتھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون اور تھانہ نیلورمیں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور،سلمان اکرم راجہ اور شیخ وقاص سمیت ہزاروں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close