Featuredاسلام آباد

190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔

جمعرات کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہونا تھی جو احتساب عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان اڈیالہ جیل میں ریکارڈ ہونا تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے مسلسل عدم پیشی پر جاری کے گئے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے کیونکہ وہ 22 نومبر کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close