Featuredاسلام آباد
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے مستعفی
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی، کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی، کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضانے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔ انہوں نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔